کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے رہنما فائرنگ سے زخمی

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر رہنما نیشنل پارٹی میر دوران خان کھوسہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میر دوران خان کھوسہ کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ، انہیں سریاب روڈ عدالت سے باہر نکلتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔

ریسکیو کی جانب سے رہنما نیشنل پارٹی کو ہسپتال پہنچایا گیا ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق میر دوران کھوسہ کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے ۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔