ہنگو : پولیس اہلکار نے سخت ڈیوٹی سے تنگ آکر خود کشی کرلی

پولیس ٹرینگ کالج ہنگو میں ریکروٹ نے خود کو گولی ماری کر خود کشی کرلی، آئی جی خیبرپختونخوا نے ڈپٹی کمانڈنٹ شاہ ممتاز کو عہدے سے ہٹا دیا۔

ہنگو پولیس ٹرینگ کالج میں تربیت کے لئے آنے والے ریکروٹ سلیمان نے دوران ڈیوٹی خود کو گولی مار کر خُودکُشی کرلی۔

ذرائع کے مطابق ریکروٹ بیمار تھا اور اسے سزا کے طور پر ڈیوٹی دی گئی تھی، اس نے سخت ڈیوٹی سے دل برداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے۔

دوسری طرف آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن شیر اکبر کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے، جب کہ ڈپٹی کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو شاہ ممتاز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔