جیلر کا 10 دن میں 5 ارب روپے سے زائد کا بزنس

چنئی: لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے اپنی ریلیز کے دس دنوں میں 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

500 کروڑ کے سنگ میل کے ساتھ ’جیلر‘ تامل انڈسٹری کی دوسری سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی اور اس نے ’پونین سیلون1‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پہلے نمبر پر لیجنڈری اداکار رجنی کانت ہی کی فلم ’2.0‘ موجود ہے جس میں اکشے کمار بھی تھے اور اس کا بزنس مجموعی طور پر 800 کروڑ ہے۔

10 اگست کو ریلیز ہونے والے تھرلر فلم میں ونایاکن، رامیا کرشن اور دوسرے فنکار بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔