برٹنی اسپیئرز کا سیم اصغری سے علیحدگی پر ردِعمل

معروف امریکی گلوکارہ بریٹنی اسپیئرز کی سیم اصغری سے بھی شادی ناکام ہوگئی، 6 سال سے قائم محبت اور 13 ماہ کی شادی کا رشتہ طلاق تک پہنچ گیا۔

بریٹنی اسپیئرز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تیسرے شوہر سیم اصغری سے علیحدگی کی خبروں پر اپنا ردِعمل دیا ہے۔

اُنہوں نے گنگناتے اور ڈانس کرتے اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ میں اور حسام (سیم اصغری) اب اکٹھے نہیں ہیں۔

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام 

اُنہوں نے لکھا کہ کسی کے بھی ساتھ 6 سال رہنا ایک طویل وقت ہے تو اس لیے میں تھوڑا سا حیران ہوں لیکن میں یہاں یہ کسی کو بھی یہ بتانے کے لیے نہیں ہوں کیونکہ ایمانداری کی بات یہ ہے کہ یہ کسی دوسرے کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ میرا ذاتی معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ سیم اصغری نے گلوکارہ بریٹنی اسپیئرز سے علیحدگی کی درخواست لاس اینجلس کاؤنٹی کی کورٹ میں دائر کردی ہے۔

اُنہوں نے گلوکارہ بریٹنی اسپیئرز پر گھریلو ملازم کے ساتھ جنسی تعلق کا الزام بھی لگایا ہے۔