کرن اشفاق کی انسٹا اسٹوریز نے نیا تنازع کھڑا کر دیا

مشہور پاکستانی انفلوئینسر، ماڈل، اداکارہ اور بیوٹی بلاگر کرن اشفاق نے  سوشل میڈیا پر اپنی طلاق اور نجی معاملات پر سوالوں کے جواب دیئے ہیں۔

یاد رہے کہ کرن اشفاق کی اپنے سابقہ شوہر، پاکستانی معروف اداکار، ماڈل اور ٹی وی میزبان عمران اشرف سے حال ہی میں طلاق ہوئی ہے جس کی وجہ تقریباً دونوں ہی کے مداح و فالوورز جاننا چاہتے ہیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ روز ’ask me a question‘ سیشن رکھا جہاں اُن کے ہزاروں فالوورز نے اُن پر سوالوں کی بوچھاڑ کر دی۔

اسکرین شاٹ بشکری سوشل میڈیا
اسکرین شاٹ بشکری سوشل میڈیا 

اداکارہ کرن اشفاق نے متعدد سوالات کے جواب دیئے ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئے ہیں۔

کرن اشفاق سے ایک صارف کا پوچھنا تھا کہ ’طلاق جیسا مشکل فیصلہ لینے کے لیے ایک لڑکی کے پاس باپ کے علاوہ اور کیا ہونا چاہیے؟ 

جس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ہمت اور مضبوط گھرانہ۔‘

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک اور صارف کے سوال پر اداکارہ نے دلبرداشتہ ہوکر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’طلاق کے بعد آپ ہنسیں یا روئیں دونوں صورتوں میں عورت کو باتیں سننا ہی پڑتی ہیں۔‘

ایک مداح کا کرن اشفاق سے پوچھنا تھا کہ ’طلاق کے بعد بھی ابھی تک آپ نےعمران اشرف کو فالو کیا ہوا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

جس پر جواب دیتے ہوئے کرن اشفاق نے لکھا کہ ’طلاق نامے پر یہ نہیں لکھا ہوا کہ تھا طلاق کے بعد ان فالو کرکے بلاک بھی کر دینا ہے۔‘

کرن اشفاق سے ایک صارف نے تیکھا سوال کر ڈالا،صارف کا پوچھنا تھا کہ ’آپ طلاق لینا چاہتی تھیں؟۔ 

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

جس پر کرن سیخ پا ہوگئیں، اداکارہ کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ  ’جی میرا بچپن سے خواب تھا کہ میں بڑی ہوکر طلاق یافتہ بنوں، آپ کا دماغ ٹھیک ہے بہن؟‘

ایک اور صارف کا پوچھنا تھا کہ آپ نے نکاح سے قبل کی عمران اشرف کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصویریں کیوں ڈیلیٹ کر دیں۔

جس پر اداکارہ نے بتایا کہ ’نکاح والی رات کر دی گئی تھیں۔‘

اسکرین شاٹ بشکریہ سوشل میڈیا
اسکرین شاٹ بشکریہ سوشل میڈیا 

واضح رہے کہ کرن اشفاق اور اداکار عمران اشرف نےکچھ عرصے تعلقات میں رہنے کے بعد 2018ء میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2020ء میں بیٹے روہان کی پیدائش ہوئی تھی۔

بعد ازاں اس جوڑے نے بنا کوئی وجہ ظاہر کیے اکتوبر 2022ء میں طلاق کی تصدیق کی تھی۔