ممبئی: بھارتی سپر اسٹار اکشے کمار کی نئی فلم ’OMG-2‘ سو کروڑ کے کلب میں شامل ہوگئی۔
’اوہ مائے گاڈ2‘ کے نئے سنگ میل کے ساتھ اکشے کمار اور سلمان خان کا ریکارڈ برابر ہوگیا ہے اور دونوں کی 16 فلمیں سو کروڑ کا بزنس کرچکی ہیں۔
اجے دیوگن کی 13، شاہ رخ خان کی 8، رنویر سنگھ کی 7 اور عامر خان کی 6 فلمیں باکس آفس پر سو کروڑ کا ہندسہ عبور کرچکی ہیں۔
راجکمار راؤ، فرحان اختر، جونیئر این ٹی آر، رام چرن، انیل کپور اور دیگر بھی اپنی ایک ایک فلموں کے ساتھ یہ اعزاز رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ اکشے کمار کی نئی فلم کامیابی کے ساتھ بزنس کررہی ہے اور اگر مومینٹم برقرار رہا تو یہ 125 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔