جنوبی وزیرستان کے علاقہ لدھا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ 22 اور 23 اگست کی درمیان شب ہوا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ’اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا‘۔مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ مبینہ دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں سرگرم رہا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اورخاتمےکیلئےآپریشن جاری ہے۔