ٹھٹھہ، ٹرک اور وین میں تصادم کے باعث 7 افراد جاں بحق، 15 زخمی

ٹھٹھہ میں جھرک کے قریب قومی شاہرہ پر ٹرک اور وین میں تصادم ہوگیا ہے۔

ٹریفک حادثے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت سات افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر وین حیدرآباد سے ٹھٹھہ جارہی تھی جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔