ملزمان کا ملک سے فرار روکنے کیلئے ایف آئی اے کا بڑا اقدام

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ پر قابو پانے کیلئے بڑا قدم اٹھالیا، انٹیگریٹیڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کو محکمہ پاسپورٹ اور نادرا سے منسلک کردیا گیا۔ اب کسی بھی مشکوک، مطلوب یا اشتہاری شخص کیلئے باہر بھاگنا آسان نہیں رہے گا۔

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ پر قابو پانے کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے انٹیگریٹیڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم محکمہ پاسپورٹ اور نادرا سے منسلک کردیا۔

رپورٹ کے مطابق آئی بی ایم ایس میں 22 کروڑ سے زائد مسافروں کا ریکارڈ محفوظ ہے، اس اقدام کے ذریعے مشکوک، مطلوب یا اشتہاری افراد کو بیرون ملک جانے سے روکا جاسکے گا۔

ایف آئی اے نے 34 بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر 3 مراحل میں چیکنگ کا نظام بھی قائم کردیا۔ وفاقی ادارے نے ایک سال کے دوران شک کی بنیاد پر 19 ہزار 55 افراد کو سفر کرنے سے روکا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 388 مسافروں کو جعلی اور غیر قانونی دستاویزات پر آف لوڈ کیا گیا، غیرقانونی طور پر بارڈر کراس کرنیوالے 968 افراد کو بھی پکڑا گیا۔