سرگودھا؛ باپ نے مبینہ طور پرزہر دے کرڈیڑھ سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

سرگودھا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سنگدل باپ نے مبینہ طورپرزہر دے کر ڈیڑھ سالہ بیٹی کو مار ڈالا۔

پولیس کا ابتدائی تحقیق میں کہنا ہے کہ ملزم کی پہلے بھی دو بیٹیاں تھیں،تیسری بیٹی کی پیدائش پروہ خوش نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سفاک باپ نے بیٹی کوشربت میں زہرڈال کرپلایا،جس سے اسکی موت ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔