اسلام آباد،اراضی کا تنازع پر 2سگے بھائی قتل لاشیں 

اسلام آباد:اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے قریب نواحی علاقہ تلہاڑ میں اراضی کے تنازع پر دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے قریب نواحی علاقہ تلہاڑ میں اراضی کے تنازع پر دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو فوری طور پر پولی کلینک منتقل کردیا گیا، جب کہ وقوعہ سے شواہد جمع کرلئے گئے۔

  مرنے والوں کی شناخت عمیر اور عمران کے نام سے ہوئی ہے جو سگے بھائی ہیں، جب کہ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کرنے والے احتشام اور حیان نامی ملزمان مقتولین کے چچا زاد ہیں۔ واقعہ کی مزید تفتیش کی جاری ہے.