ایمان مزاری ضمانت ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار

راول پنڈی

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے غداری کے مقدمے میں ضمانت منظور ہونے کے چند گھنٹوں بعد انسانی حقوق کی وکیل ایمان زینب مزاری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔‏

اسلام آباد پولیس نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایمان کو باڑہ کہو تھانے میں درج دہشت گردی کے ایک مقدمے میں حراست میں لیا گیا تھا۔‏

‏گرفتاری کی ایک ویڈیو میں اسلام آباد پولیس کے اہلکار ایمان مزاری کو جیل کے باہر سے پولیس وین میں لے جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔‏