جہانیاں: ہزاروں روپے بجلی کا بل آنے اور گھر میں راشن نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا لیں،ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی۔۔
جہانیاں کے علاقہ چک نمبر114دس آر میں بجلی کا بل زیادہ آنے اور گھر میں راشن نہ ہونے پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔
خاتون کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں منتقل کیا گیا جہاں پہنچ کر وہ دم توڑ گئی،خاتون کی شناخت حمنہ بی بی کے نام سے ہوئی۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔