خیرپور میں 8کروڑ روپے کی ڈکیتی

 خیرپور: خیرپور میں ڈاکو مقامی زمیندار کے گھر سے 8 کروڑ روپے اور 25 تولے سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق مقامی زمیندار کے گھر ڈکیتی کا واقعہ خیر پور کے علاقے کوٹ ڈیجی میں پیش آیا.

زمیندار نے بتایا کہ 5 ڈاکو گھر سے نقدی، طلائی زیورات اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہو گئے۔

 زمیندار نے پولیس کو بتایا کہ ڈاکو گھر سے 8 کروڑ روپے، 25 تولے سونا اور اسلحہ لوٹ کر لے گئے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی اطلاع پر موقع پر پہنچ کر فارنزک ٹیم طلب کر لی گئی اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 پولیس کے مطابق زمیندار نے کچھ عرصہ قبل 50 ایکڑ زمین 14 کروڑ روپے میں فروخت کی تھی، معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے، جلد ملزمان کا سراغ لگا لیا جائیگا۔