شاہی قلعہ میں بیسمنٹ میں کنسٹرکشن کے دوران دیوار گر گئی جس سے 1 شخص جان کی بازی ہار گیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کی تاریخی عمارت شاہی قلعہ کی دیوار گرنے کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ متعدد مزدور زخمی ہو گئے۔مزدوروں کو نواز شریف ہسپتال ایک موریہ پُل لے کر جایا گیا ہے۔
ریسکیو ترجمان کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والے مزدور کی پہچان یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔