پشاور، مبینہ پولیس مقابلے میں 2 مشکوک افراد ہلاک

پشاور کے علاقے خزانہ سیوان روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2 مشکوک افراد ہلاک ہوگئے، ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر 3 مشکوک افراد رکنے کے اشارے پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ فاصلے پر فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

مشکوک افراد کے قبضے سے 3 پستول، 3 موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریش جاری ہے، ناکہ بندیوں پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے۔