بنوں ، پاک فوج کے قافلے پر خود کش حملہ، 9جوان شہید ،5زخمی

بنوں کےعلاقے جانی خیل میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے میں 9 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے فوجی قافلے سے خود کو ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 9 جوان شہید اور 5 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کےخاتمے کےلیے پرُعزم ہیں، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔