شیخوپورہ: آئل ٹینکر میں لگی آگ بےقابو ہوگئی

شیخوپورہ میں ڈبہ آئل اسٹیشن پرآئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ آئل ٹینکر میں لگی آگ بےقابو ہوگئی۔

واقعہ گوجرانوالا روڈ پر پیش آیا، جس وقت ٹینکر میں آگ لگ اس وقت اسٹیشن پر تین آئل ٹینکرزموجود تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈبہ اسٹیشن پر آئل ٹینکر سے تیل نکالا جا رہا تھا۔


ٹینکر میں آتشزدگی کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کیلئے پہنچیں جبکہ قریبی آبادی کے لوگ بھی جمع ہوگئے۔