سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد خواتین گرفتار

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گرد خواتین کو گرفتار کرلیا ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران لاہور سے 3 اور شخیوپورہ سے 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا ۔


گرفتارخواتین دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کی شناحت، فاخرہ، سعدیہ، ایمن، جویریہ اورفائزہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں سے ممنوعہ کتابیں، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ تینوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔