مظفرآباد میں تیزرفتار کار دریائے نیلم میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
آزاد کشمیر کے ضلع مظفر آباد کی تحصیل نصیرآباد میں کار دریائے نیلم میں جاگری، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی، اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔
ریسکیو کے مطابق حادثہ رات کو بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے ہوا، رضاکار دریائے نیلم سے لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں۔