پشاور: چور کا منہ کالا کر کے گدھے پر بٹھانے پر ایس ایچ او معطل

 پشاور: پشاور میں اینٹیں چرانے والے شخص کا منہ کالا کر کے سزا دینے کے معاملے پر تھانہ انقلاب کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او کو ملزمان کی سہولت کاری پر قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص کا منہ کالا کر کے اس کو گدھے پر بٹھایا گیا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں پولیس اہلکار بھی اس شخص کی ویڈیوز اور تصاویر بناتے نظر آرہے ہیں۔