دہشت گردی، انتہاپسندی کی مالی معاونت کیلئے خصوصی انویسٹی گیشن سیل قائم

اسلام آباد سی ٹی ڈی میں خصوصی انوسٹیگیشن سیل قائم کردیام جس میں گریڈ 17 کا افسر انچارج تعینات ہوگا۔

خصوصی سیل دہشتگردی اور انتہاء پسندی کی مالی معاونت کے مقدمات کی تفتیش کرے گا۔ گریڈ 17 کا افسر انچارج تعینات کیا جائے گا ، انچارج افسربراہ راست ایس ایس پی سی ٹی ڈی کو رپورٹ کرے گا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گریڈ17 کا افسر انچارج تعینات کیا جائے گا، جو براہ راست ایس ایس پی سی ٹی ڈی کو رپورٹ کرے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دیگرقانون نافذ کرنے والےاداروں سے بھی تعاون لیا جائے گا اور دہشتگردی اور انتہاپسندی کی مالی معاونت پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔