توہین قرآن اور توہین رسالت کے کیس میں عدالت نے مجرموں کو موت اور قید کی سزائیں سنا دیں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احسن محمود ملک نے توہین قرآن اور توہین رسالت کے کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے 4 مجرموں کو سزائے موت، عمر قید اور 7 ، 7 سال قید جبکہ پانچویں ملزم عثمان لیاقت کو 7 سال قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔
وزیر گل، محمد امین، فیضان اور محمد رضوان شامل پر شان رسالت میں گستاخی ثابت ہوئی۔ مجرموں نے قرآن پاک کی بھی توہین و بیحرمتی کی اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پو پوسٹ شیئر کیں۔
عدالت نے قرار دیا کہ توہین رسالت اور قرآن پاک کی بے حرمتی جیسے گھناؤنے جرائم کے مرتکب لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔