لاہور: ڈاکٹر نے مبینہ طور پر شہری کو صحت کارڈ کا لالچ دیکر اسکا گردہ نکال لیا

لاہور میں ایک شخص نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹر نے دھوکے سے اس کا گردہ نکال لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری نے رقم لے کر گردہ فروخت کیا تاہم مقدمہ درج کرکے تفتیش کررہےہیں۔

متاثرہ شہری عمر فرید نے جیونیوز کو بتایا کہ جولائی میں اسے پیٹ میں درد محسوس ہوا تو وہ جناح اسپتال گیا، وہاں ڈاکٹر ظفر سلطان اور مشتاق نامی شخص چیک اپ کا کہہ کر اپنے گھر لے گئے۔

عمر فرید کے مطابق صحت کارڈ ر پر علاج کا جھانسا دے کر علاج کیا گیا، چار دن ظہیر نامی شخص کے گھر میں رکھا اوریہ کہہ کر فارغ کر دیا کہ صحت کارڈ سے 20 ہزار کی بچت ہوئی ہے، یہ رکھ لو۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ بورے والہ میں ڈاکٹر کے چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ گردہ نکال لیا گیا ہے۔

عمر فرید کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا اور پھر چھوڑ دیا،اعلیٰ حکام انصاف فراہم کریں۔