سوات، کمسن بیٹے کے سامنے ماں قتل، قاتل شوہر گرفتار

سوات کے علاقے مینگورہ میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

سوات پولیس کے مطابق سوات بنڑ سے تعلق رکھنے خاوند اختر علی نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کوگرفتار کرلیا، دونوں میاں بیوی میں خلع کا کیس چل رہا تھا کہ آج شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کیا۔

خاتون کی فائرنگ سے ہلاکت کے بعد ساتھ موجود معصوم بچہ اپنی ماں کی لاش کے پاس بیٹھ کر روتا رہا۔