نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہنا ہے کہ ہم عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری اور سائفر پر سوال کیا گیا جس پر ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہم عمران خان کی گرفتاری اور اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، کسی ایک خاص معاملے کے بارے میں نہیں بولیں گے۔
ویدانٹ پٹیل کا کہنا تھا کہ جیسا کہ ہمیں بات کرتے سنا گیا، ہم اپنے کانگریس کے شراکت داروں کے ساتھ بہت سے معاملات پر مشاورت کرتے ہیں۔
اس سے قبل ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا کسی ملک کے اندرونی سیاسی معاملات میں خود کو ملوث نہیں کرتا اور ہم پاکستان یا کسی دوسرے ملک کی سیاسی جماعتوں کا ساتھ نہیں دیتے۔
میتھیو ملر نے کہا تھا کہ سیاست دانوں کے خلاف کیسز پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، جمہوری اصولوں کا احترام لازم ہے۔