لاہور: پنجاب کے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں خواتین کے ساتھ جنسی درندگی کے واقعات تھم نہ سکے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو خواتین کو سفاک ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
لاہور پولیس کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں سفاک ملزم شعیب نے 18 سالہ لڑکی کو اکیلے پاکر گھر میں گھس کر زبردستی جنسی درندگی کا نشانہ بنایا، اس کے علاوہ دوسرا واقعہ مناواں میں پیش آیا جہاں سفاک ملزم نے اپنی بیوی سے ملوانے کے بہانے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق سفاک ملزم عمر نے کام سے فارغ ہوکر گھر جاتے ہوئے لڑکی کو اپنی بیوی سے ملنے کا جھانسہ دیا اور اُسے ساتھ لے گیا جہاں اُس نے لڑکی کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔
پولیس نے دونوں واقعا ت مقدمات درج کرلیے تاہم کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔