اقرارالحسن کا اپنا بیٹا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے معروف نام اقرار الحسن نے جہاں کالے کرتوت کرنے والے کئی لوگوں کی نیندیں حرام کی ہیں، وہیں ان کا اپنا بیٹا بھی والد کی باز جیسی نگاہوں سے نہ بچ سکا۔

اقرار الحسن نے اپنے ہی بیٹے کی حرکت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں اقرار الحسن نے ٹی وی پر اپنے بیٹے کو گراؤنڈ میں بیٹھے دیکھا تو فوراً ثبوت کے طور پر تصویر کھینچ لی، کیونکہ ان کا بیٹا پہلاج شاید اس حرکت میں مصروف تھا جس کی اسے ممانعت تھی۔

بعد ازاں اقرار الحسن نے اس تصویر کو ٹوئٹ کیا اور لکھا، ’پہلاج صاحب گندی قلفی کھاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے‘۔

اقرارالحسن کے ٹوئٹ کے جواب میں ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا، ’کبھی کبھار ہو جاتا ہے ایسا؛ ڈانٹیے گا مت‘۔

ایک اور صارف نے لکھا، ’بے شک اس قلفی کا مزہ برینڈڈ آئس کریم سے کہیں زیادہ ہے، ہمارے بچپن کی یاد‘۔

ایک صارف نے لکھا،’شاید بھابھی بھی پکڑی گئی ہیں‘۔