پشاور میں گونگے و بہرے بچے کیساتھ ریپ کرنیوالا ملزم گرفتار

پشاور کے علاقے تھانہ تہکال کی حدود میں 10 سالہ گونگے و بہرے بچے کے ساتھ ریپ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا اور بچے کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ وقاص رفیق کے مطابق ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیجا جارہا ہے اور کنفرمیشن کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔