مظفرآباد: 4 نوجوان دریائے نیلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں 4 نوجوان دریائے نیلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

دریائے نیلم میں ڈوبنے والے نوجوانوں کا تعلق وادی نیلم سے ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی تلاش جاری ہے۔


ایک ہفتہ قبل پٹھکہ چھون کے مقام پر حادثے کا شکار ایک کار دریائے نیلم میں جا گری تھی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوئی تھیں۔