کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن میں چلتی گاڑی میں بیوی سے جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ نیوٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر بیوی سے جھگڑے کے دوران شوہر نے اپنے سینے پرگولی ماری۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور اس کی گاڑی سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
زخمی شخص کی شناخت سعود کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ایک تاجر ہے۔
دوسری جانب گاڑی میں موجود زخمی شخص کی اہلیہ اور دیگر اہلخانہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا ہےکہ سعود ایک ماہ سے پریشان تھا۔