سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے اور مصنف شہباز تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کو دوسری بار نعمت سے نوازا گیا، ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوگئی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ننھے مہمان کی آمد کا اعلان خود شہباز تاثیر نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیا اور ننھے مہمان کا نام بھی بتا دیا۔
انہوں نے بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری اہلیہ نے سب سے خاص اور پیارے سے بیٹے کو جنم دیا ہے‘۔

انہوں نے بیٹے کا نام اور اہلیہ کی خیریت بتاتے ہوئے مزید لکھا کہ ’سلمان رافیل تاثیر، ماما اور بچہ ٹھیک ہیں‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے فالوورز سے اپنے لئے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
واضح رہے کہ شہباز تاثیر اور سپر ماڈل نیہا راجپوت نے دو سال قبل 2021 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اِن کا اس سے قبل ایک بیٹا بھی ہے۔
خیال رہے کہ شہباز تاثیر نے ماڈل نیہا راجپوت سے دوسری شادی کی تھی۔
ان کی اس سے قبل 2010 میں ماہین غنی سے شادی ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کی پیدائش 2017 میں ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ دسمبر 2020 میں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ اور معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی نے ماڈل نیہا پر الزام عائد کیا تھا کہ نیہا راجپوت ان کی ازدواجی زندگی کو خراب کر رہی ہیں۔