پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔
نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو ایشیا کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ کا بھارت کے خلاف میچ دایاں کندھا انجری کا شکار ہوا تھا، نسیم شاہ کو میڈیکل پینل نے ورلڈ کپ سے قبل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل پینل نسیم شاہ کا معائنہ کرتا رہے گا۔