امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) پاکستان کی علاقائی سالمیت کے لیے بڑا خطرہ بن گئی۔
واشنگٹن میں تھنک ٹینک سے خطاب میں تھامس ویسٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی کالعدم ٹی ٹی پی کے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا جو علاقائی سالمیت کے لیے بڑا خطرہ بن گئی ہے۔
تھامس ویسٹ کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نیٹو اتحاد سے جنگ کے دوران طالبان کی اتحادی بنی تھی اور ان دونوں کے درمیان تعلقات اب بھی کافی مضبوط ہیں۔