فیصل آباد میں عطائی ڈاکٹر نے کلینک پر مریضہ کے ساتھ آئی اس کی 15 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
پولیس کے مطابق ڈجکوٹ کے نواحی گاؤں میں عطائی ڈاکٹر امیر ذوالفقار کے کلینک پر مریضہ اپنی 15 سالہ بیٹی اور بیٹے کے ساتھ آئی۔
عطائی نے مریضہ کے بیٹے کو رپورٹس لانے کیلئے کلینک سے باہر بھیج دیا۔ مریضہ کو بے ہوشی کی دوائی پلا دی اور اس کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
پولیس نے تھانہ ڈجکوٹ میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔