کورونا کیسز پھر بڑھنے لگے، 47نئے کیسز رپورٹ، ایک مریض دم توڑ گیا 

اسلام آباد: مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران ایک مریض جاں بحق ہو گیا اور 47نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔

منگل کوقومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 4 سے 10 ستمبر کے دوران کورونا وائرس کے37 ہزار 777 ٹیسٹ کئے گئے۔

ان میں سے47 ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.24 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک مریض کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید برآں اس عرصہ کے دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا۔mk