جناح ہاؤس مقدمہ میں ملوث خواتین کی ضمانتیں منظور

سانحہ نو مئی جناح ہاؤس مقدمہ میں ملوث خواتین ملزمہ کو عدالت نے 4 اکتوبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

رپورٹ کے مطابق سانحہ نو مئی جناح ہاؤس مقدمہ میں ملوث خواتین ملزمہ کی ضمانتوں پر سماعت  ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی ۔ملزمہ ماریہ خان ، شمائلہ ستار ،خالدہ حمید اور رضیہ سلطانہ نے پیش ہو کر حاضری لگائی ۔

 ملزمہ کےوکیل نے موقف اپنایا کہ ملزمان کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا  ہے۔ملزمہ خواتین شامل تفتیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاہتی ہیں۔ وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت ملزمہ خواتین کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے ۔ جس کے بعد عدالت نے چار خواتین ملزمہ کو چار اکتوبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

دوسری جانب جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نئی دفعات شامل کرنے کےمعاملہ پرخدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت بعدازگرفتاری پر عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا ہے جبکہ پولیس نےتھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے