لاہور: بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت کا حکم

لاہور میں ماڈل کورٹ برائے جنسی تشدد نے 14سالہ بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت سنادی۔

ماڈل کورٹ برائے جنسی تشدد کے جج میاں شاہد جاوید نے ملزم رفیق پر جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزم بیٹی کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرے۔

عدالت نے قراردیا کہ 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی،عدالت کا فیصلہ آنے پر مجرم کو جیل منتقل کر دیا گیا۔ 

عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ ہائیکورٹ سے توثیق ہونے تک سزائے موت پر عملدرآمد نہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ مجرم رفیق کے خلاف مقدمہ مارچ 2019 میں تھانہ ستو کتلہ پولیس نے درج کیا تھا۔