صادق آباد: کچے کے ڈاکوؤں نے 2 کسان اغوا کرلئے

کچے کے ڈاکوؤں نے تھانہ احمدپورلمہ کی حدودسے 2 کسانوں کو اغوا کرلیا، ورثا کے مطابق دونوں افراد زمین سے واپس آرہے تھے کہ مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کردیا۔

صادق آباد میں ڈاکوؤں نے 2 کسانوں کو اغوا کیا اور کچے کے علاقے میں لے گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ٹیم تشکیل دے کر کچے کی جانب روانہ کردی۔

مغویوں کے ورثا کا کہنا ہے کہ دونوں کسان زمینوں پر کام کرنے کے بعد واپس آرہے تھے کہ تھانہ احمد پور لمہ کی حدود میں مسلح ڈاکوؤں نے ان پر حملہ کر دیا، اور اسلحے کے زور پر ساتھ لے گئے۔

مغوی کسانوں خے ورثاء نے آئی جی پنجاب سے مغویوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔