لاہور: بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری؛ 18 روز کے دوران 3674 مقدمات درج

لاہور میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ 18 روز کے دوران بجلی چوری کے 3674 مقدمات درج کیے گئے۔ 

اس حوالے سے بتایا گیا کہ سٹی ڈویژن پولیس نے 810، کینٹ 972، سول لائنز ڈویژن نے 303 مقدمات جبکہ صدر 518،اقبال ٹاؤن 573 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے 498مقدمات درج کیے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے لیسکو، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔

سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ڈومیسٹک و کمرشل بجلی چور صارفین کے خلاف بالا تفریق کارروائیاں کی جائیں۔