پاکستان سے مصر جانے والوں کیلئے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

 اسلام آباد:پاکستان سے مصر جانے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری کردی گئی، مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیاگیا۔

 پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے اپنی ویب سائٹ پر مسافروں کے لیے ہدایت جاری کردی ہے۔

 سی اے اے کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مصر جانے والے مسافر پولیو ویکسینیشن کا بین الاقوامی سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں، پولیو ویکسین، او پی وی یا آئی پی وی دونوں قابل قبول ہیں۔

 واضح رہے کہ مصر نے پاکستان سمیت افغانستان، ملاوی، موزمبیق اور کانگو سے آنے والے مسافروں کے لیے پولیو ویکسی نیشن لازمی قرار دی ہے۔