قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پرکارروائی کے دوران مطلوب ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پرتعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران بیرون ملک فرارہونے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم سیف اللہ ناروال پولیس کومطلوب تھا اور اس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا جبکہ ملزم نے ساوتھ افریقہ فرار ہونے کی کوشش کی۔


ترجمان ایف آئی اے کا مذید کہناہے کہ قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔

نارووال پولیس کو مطلوب ملزم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار | Urdu Chronicle