ملتان: ریکوری اور میٹر ریڈنگ ٹیموں پر شہریوں کا تشدد

پنجاب کے شہر ملتان میں ریکوری اور میٹر ریڈنگ کرنے والی 4 ٹیموں کو شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان میپکو کا کہنا ہے کہ شہریوں کے میٹر ریڈنگ ٹیموں پر تشدد کے واقعات راجن پور، ساہیوال اور میلسی میں پیش آئے ہیں۔

ترجمان میپکو کے مطابق ساہیوال میں ریکوری ٹیم پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق میپکو ٹیم پر تشدد کرنے والے 2 افراد کو موقع سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ریکوری ٹیم پر حملے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔