مردان کی افسر کالونی میں گھریلو ناچاقی پر بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنی ماں اور 2 بہنوں کو قتل کر دیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔
پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مردان کی افسر کالونی میں پیش آیا، جہاں ملزم جواد نے گھریلو ناچاقی پر اپنے گھر کے اندر فائرنگ کرکے سگی ماں اور 2 بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ملزم کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ اپنے والدین کا اکلوتا شادی شدہ بیٹا ہے جو ماں اور بہنوں سے جیب خرچ کے لیے اکثر لڑتا جھگڑتا رہتا تھا۔
پولیس نے مقتولہ کی تیسری بیٹی مسماۃ امبرین کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف تہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔