سیشن جج کے قتل میں ملوث خطرناک افغان ڈکیت گروہ گرفتار گرفتار ڈکیت اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعدد ہائی پروفائل مقدمات میں ملوث تھے

پولیس انوسٹیگیشن برانچ نے خطرناک افغان نژاد گروہ کے تین ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کرلئے، یہ گروہ راولپنڈی میں ایک سیشن جج کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

اسلام آباد پولیس انوسٹی گیشن برانچ نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے خطرناک افغان نژاد گروہ کے تین ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کرلئے، جب کہ آپریشن کے دوران ایک ڈکیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق پکڑا گیا گروہ راولپنڈی میں ایک سیشن جج کے قتل میں بھی ملوث تھا، جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعدد ہائی پروفائل مقدمات میں ملوث ہے۔

ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ گروہ راولپنڈی میں سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات میں بھی مطلوب تھا، کارروائی کے دوران ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا تھا، جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔