نوجوان دوست سے ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

جہلم کے علاقے کالا گجراں میں سولہ سالہ دوست کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنانے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم عاطف کو تھانہ کالا گجراں پولیس نے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عاطف کی ایک ماہ قبل لڑکی سے ٹیلی فون پر دوستی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ لڑکی سے زیادتی کی خبر 27 ستمبر کو منظر عام پر آئی تھی۔


تفصیلات کے مطابق ملزم لڑکی کو کالا گجراں سے رکشے پر بٹھا کر ویران جگہ لے گیا تھا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی میڈیکل میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔