کوئٹہ ، ماں نے اپنی 4بچیوں کو زہر دیکر خودکشی کرلی

کوئٹہ کے علاقے  ہزارہ ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی نے ایک خاتون اور 4 بچیوں کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق ہزارہ ٹاؤن کے رہائشی عبداللہ اور  اس کی بیوی فاطمہ کے درمیان کافی عرصے سےگھریلو  ناچاقی جاری تھی۔

گھریلو ناچاقی سے تنگ آ کر 35 سالہ فاطمہ نے اپنی 3 سالہ بیٹی علینا، 6 سالہ ارینہ ،8 سالہ ماہدہ اور  10 سالہ  زاہدہ کو  زہریلی دوا پلا کر  خود بھی دوا پی کر خودکشی کرلی۔

 افسوسناک واقعےکی اطلاع ملنے پر  پولیس نے ماں اور  چاروں بیٹیوں کی لاشیں بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیں۔

پولیس نے فاطمہ کے شوہر عبداللہ کو  حراست میں لےکر واقعےکی تحقیقات شروع کردی ہیں۔