قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا ملزم گرفتار

پولیس نے قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے کے حوالے سے کارروائی کرتے ہوئے مانی نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے لاہور میں قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مانی نامی ملزم کو ساندہ پولیس نے گرفتار کیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم نے اب تک پانچ بچوں کی لاشیں قبروں سے نکالی ہیں۔ ملزم ذہنی مریض معلوم ہوتا ہے جبکہ اس کے خلاف دفعہ 297 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزم بچوں کی قبروں پر مٹی ڈالنے کے خلاف تھا۔ ملزم بچوں کی تدفین کے چند گھنٹے بعد ہی قبر سے لاش نکال لیتا تھا اور  قبر سے دس سے پندرہ گز کے فاصلے پر رکھ دیتا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم مانی لاش کے ورثا کو اپنی کاروائی کی اطلاع بھی خود دیا کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔