عالمی بینک نے پاکستان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 50 ہزار روپے سے کم کمانے والے افراد پر ٹیکس عائد کیا جائے۔
اگر پاکستان عالمی بینک کا مشورہ قبول کرلیتا ہے، تو وہ مزید ٹیکسوں کے بوجھ تلے دب جائے گا، اس اقدام کا مقصد مالی استحکام کو بحال کرنا ہے تاکہ رقم کو معقول انداز میں خرچ کیا جائے۔
عالمی بینک نے کہا کہ پانچ لاکھ روپے ماہانہ آمدن والوں پر 35 فیصد شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے ساتھ ہی مشورہ دیا کہ وفاقی حکومت ان شعباجات پر رقم خرچ نہ کرے، جو صوبوں کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔
عالمی بینک کے مطابق ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کا دوبارہ جائزہ لیکر وفاقی و صوبائی دائرہ کار میں فنانسنگ کا لائحہ عمل طے کیا جائے، دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور ٹیکس فری آمدن کی حد کم کی جائے۔
گزشتہ مالی سال میں تنخواہ دار طبقے نے 264 ارب روپے ٹیکس ادا کیا، جبکہ پاکستان کے امیر ترین برآمد کنندگان نے صرف 74 ارب روپے ادا کیے تھے۔
عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی سفارشات نے ملک کے غریب تنخواہ دار طبقے کو نامساعد حالت میں ڈال دیا ہے جس ان کے لیے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔