ضلع چاغی میں واقع چاغی بازار میں سڑک کنارے ہونے والے بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق دالبندین سے 60 کلومیٹر دور پاک افغان سرحدی علاقے میں واقع چاغی بازار میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے اس وقت دھماکا ہوا جب ایک گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔
لیویز حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ تین زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے دالبندین اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،لیویز اور ایف سی نے علاقےکو گھیرے میں لےلیا ہے۔